ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / سعودی عرب: ایمرجنسی فورسز کی کارروائی ، کئی مطلوب تخریب کار گرفتار

سعودی عرب: ایمرجنسی فورسز کی کارروائی ، کئی مطلوب تخریب کار گرفتار

Thu, 04 May 2017 19:31:01  SO Admin   S.O. News Service

دمّام،4مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے ضلع قطیف میں ایمرجنسی فورسز نے تخریب کاروں کی روپوشی کے مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب العوامیہ کے قصبے میں کی جانے والی اس کارروائی کے نتیجے میں سکیورٹی حکام کو مطلوب متعدد افراد گرفتار کر لیے گئے۔ یاد رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے کچھ عرصہ قبل ایک مرتبہ پھر سکیورٹی حکام کو مطلوب نو افراد کے بارے میں اعلان کیا تھا۔ ان افراد پر قطیف اور دمّام میں شہریوں ، مقیمین اور سکیورٹی اہل کاروں کو نشانہ بنانے ، املاک عامہ اور سکیورٹی اور اقتصادی تنصیبات کو نقصان پہنچانے اور عام زندگی معطل کرنے کے الزامات ہیں۔


Share: